لاہور (نامہ نگارخصوصی) لاہور ہائی کورٹ نے ڈی سی لاہور کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پر نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔ جسٹس عابد عزیز شیخ نے شہری محمد رحمت کی درخواست پر سماعت کی۔وکیل نے عدالت کو بتایا کہ یوسی 140 میں مویشیوں کی بھرمار ہے جس کیخلاف ہائی کورٹ سے رجوع کیا تھا جبکہ عدالت عالیہ نے درخواست فیصلے کیلئے ڈی سی لاہور کو بجھوا دی تھی، عدالتی احکامات کے باوجود ڈپٹی کمشنر نے فیصلہ نہیں کیا۔