لاہور(جنرل رپورٹر )سرکاری کالجز میں زیر تعلیم طلبہ کے داخلے بھجوانے کیلئے حاضری پوری کرنا لازمی قرار دیا گیا ہے ۔ آن لائن کلاسزکی حاضریاں بھی طلبہ کے داخلے بھجوانے کے لیے شامل کی جائیں گی۔ محکمہ ہائیر ایجوکیشن پنجاب کی جانب سے داخلہ بھجوانے کیلئے طلبہ کی 75 فی صد حاضریاں ضروری ہوتی ہیں۔کورونا لاک ڈائون کے باعث کالجوں میں آن لائن کلاسز کا انعقاد کیا جارہاہے لاہور سمیت پنجاب کے دیگر اضلاع میں بھی آن لائن کلاسز کا آغاز کر دیا گیا ہے ۔