اسلام آباد(92نیوزرپورٹ)پی آئی اے طیارہ حادثے کی ابتدائی رپورٹ تیار کر لی گئی ،ذرائع کے مطابق ایوی ایشن حکام کوطیارہ حادثے کی ابتدائی رپورٹ دے دی گئی،ابتدائی رپورٹ کے مطابق طیارہ لینڈنگ گیئرجام ہونے کے بعد پرندوں سے بھی ٹکرایا،لینڈنگ گیئرخراب ہونے پرپائلٹ طیارے کولینڈنگ کیلئے نیچے لائے ، اسی دوران طیارے کے دونوں انجن جزوی طورپربند ہوگئے ،اس دوران بدقسمت طیارے سے ایک سے زیادہ پرندے ٹکراگئے ،رپورٹ کے مطابق انجنوں سے کم طاقت ملنے کے سبب جہازکی بلندی انتہائی کم ہوتی گئی، کچھ ہی دیرمیں جہاز اپنی بلندی برقرارنہ رکھ سکا، جس وقت طیارہ مکانات کی بالائی منزل سے ٹکرایا اس وقت وہ گلائیڈکر رہا تھا۔