لاہور( این این آئی )کراچی میں طیارہ حادثہ میں شہید ہونے والی معروف ماڈل زارا عابد کی پہلی شارٹ فلم یوٹیوب پر ریلیز ہوگئی۔’’سکہ ‘‘نامی اس فلم کی ہدایات احمد صارم نے دی۔ یہ فلم زارا عابد کی زندگی کی پہلی اور آخری فلم ثابت ہوئی۔اداکارہ صبا قمر نے اس فلم میں کہانی بیان کی جس میں زارا کو دو ایسی خواتین کے روپ میں دکھایا جو بالکل الگ زندگی گزار رہی ہیں تاہم ان کی خواہشات ایک سی ہیں۔ہدایتکار احمد صارم کا کہنا تھا میں نے گزشتہ سال اس فلم کی کہانی تحریر کی، اس وقت میری عمر 16 برس تھی اور میں صحافت سے فلم سازی کی جانب کیریئر موڑنا چاہتا تھا، اس وقت میں نے زارا سے رابطہ کیا جنہوں نے اس فلم میں کام کرنے کی حامی بھر لی۔