کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) کراچی طیارہ حادثے میں اپنے دوبچے کھودینے والی خاتون کی روروکردہائی دیتے ویڈیوسامنے آگئی۔خاتون نے روتے ہوئے کہاوزیراعظم عمران خان میراآپ سے ایک سوال ہے کہ اگرپی کے 8303میں آپ کے اپنے دوبچے ہوتے اورآپ کوانکی باقیات نہ ملتیں اورپانچ دن مارے مارے پھرتے ،آپ ایک آنکھ،ایک ناک،ایک ہڈی،کسی چیزکوترس جاتے کہ کہیں مل جائے ،آپ کواسکودفناکرسکون مل جائے توکیاہوتا؟ توآپ کیاکرتے ؟خاتون ویڈیومیں روتے ہوئے بتارہی ہے کہ ایک باپ پانچ روزسے اپنے دو بچے ڈھونڈرہاہے ، کوئی ایک ڈیپارٹمنٹ ،کوئی ایک بندہ نہیں جومددکرسکے ،وزیراعظم آپ کدھربیٹھے ہیں؟ کوئی کام نہیں آرہا،پلیزمیرے بچوں کی باقیات ہی دلادیں، آپ بیٹھے ہوئے ہیں؟ آپ سے سوال ہوگا،آپ سے حساب ہوگا۔