لندن (نیٹ نیوز) برطانوی ائر لائنز ’’تھومس کک ‘‘ کی پرواز میں سب کے سامنے برہنہ ہونے والی خاتون کو قید کی سزا سنا دی گئی اور 15 ماہ کیلئے جیل بھیج دیا گیا ہے ، نتاشا ایلن کے اقدام سے مسافروں کو سفر میں مشکلات برداشت کرنا پڑی تھیں، ائر لائنز معاملہ عدالت لے گئی تھی، برطانوی اخبار ’دی انڈیپینڈنٹ‘ کے مطابق انگلینڈ کے شہر مانچسٹر کی عدالت نے نتاشا ایلن کو طیارے میں شراب پی کر عریاں ہونے کے جرم میں جیل بھیج دیا، خاتون پر الزام تھا کہ وہ مانچسٹر سے سپین کے جزیرے فیورٹ وینٹرا جانے والی ایئرلائن میں سب کے سامنے برہنہ ہوئی تھیں، خاتون طیارے میں سب کے سامنے اچانک عریاں ہوکر انتظامیہ کو گالیاں دینے سمیت ان پر پرواز کو واپس مانچسٹر لینے کے لیے بھی دباؤ ڈالتی رہیں۔