برلن (شوبز ڈیسک) جرمن دارالحکومت میں پاکستانی فلم ’’طیفا ان ٹربل‘‘ نے سنیما ہال میں بیٹھے مداحوں کو سیٹیاں بجانے اور قہقہے لگانے پر مجبور کردیا۔ فلم بینوں نے جب سنیما ہال چھوڑا تو فلم کے گانے ’’چن وے اور آئٹم نمبر نہیں کروں گی‘‘ ان کے لبوں پر تھے ۔جرمن دارالحکومت برلن میں فلم کا ریڈکارپیٹ پریمیئر منعقد کیا گیا۔بابی لون سنیما میں شائقین نے فلم میں علی ظفر کو طیفے کے من چلے کردار میں بہت پسند کیا ۔ اس موقع پر بھارتی نثراد جرمن شہریوں نے بھی پاکستانی فلموں کے اس نئے انداز کی پذیرائی کی اور کہا، ’’پاکستانی فلموں کا معیار بھی اب بالی ووڈ سے کم نہیں۔