اسلام آباد ( خبر نگار خصوصی) ڈاکٹر ظفر مرزا کے مستعفی ہونے پر ڈاکٹرز نے آج یومِ نجات منانے کا اعلان کر دیا ۔ وائے ڈی اے کے صدر ڈاکٹر فضل ربی نے کہاڈاکٹر ظفر مرزا کے استعفے سے مُلک بھر کے ڈاکٹرز کی فتح ہوئی ہے ۔مُلک کو ایک سلیکٹڈ اور نااہل وزیر صحت سے نجات مِل گئی۔ڈاکٹر ظفر مرزا کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے دُنیا بھر میں پاکستانی ڈاکٹرز کا نام خراب ہوا۔ظفر مرزا نے بطور معاون خصوصی برائے صحت مّلک بھر کے ڈاکٹرز کی ناک میں دم کررکھا تھا۔ڈاکٹر ظفر مرزا ادویات کی قیمتیں کنٹرول کرنے سمیت تمام فرائض میں ناکام رہے ۔ڈاکٹر ظفر مرزا کووڈ19 کے حوالے سے مراعات اور دیگر معاملات میں فیڈرل ڈاکٹرز کے ساتھ وعدہ خلافیاں کرتے رہے ۔ وائے ڈی اے