لاہور(کلچرل رپورٹر) معروف فوک گلوکار ظفرعلی اور گلوکارہ پونم ناز کا مشترکہ ویڈیو’’سوہنی مہینوال کچا گھڑا‘‘ مکمل کرلیا ۔تفصیلات کے مطابق اس کی ویڈیو ریکارڈنگ گذشتہ روز نیلوپروڈکشن کے پلیٹ فارم تلے ایس ٹی سیون سٹوڈیومیں مکمل کی گئی جس کی ڈائریکشن نویدخان نے دی تھی ۔اس ویڈیو سونگ کی تکنیکی سہولیات ملک عزیز اور استادرفیع اختر نے دی ہیں جبکہ اس گانے کا میوزک استاد طفیل پسروری نے ترتیب دیاہے ۔ایک ملاقات کے دوران نوید خان نے بتایاکہ اس مشترکہ ویڈیو کو جلد سوشل میڈیا پر ریلیز کیا جائیگا انہوں نے کہاکہ اس ویڈیو میں انہوں نے پنجاب کا کلچر دکھایا ہے جو آجکل کی نسل بھولتی جارہی ہے ۔