لاہور(کامرس رپورٹر،سٹاف رپورٹر)گورنر پنجاب چودھری محمد سرورنے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارت اورمودی کا ظلم بڑھنے پر کشمیریوں کا آزادی کا جذبہ بڑھتا جا رہا ہے جبکہ کورونا وبا کیخلاف فر نٹ لائن پرلڑ نیوالوں کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے گور نر ہائوس لاہور میں ’’وال آف کورونا ہیروز‘‘کا سنگ بنیاد رکھ دیا جس پر تصاویر اور ہیروز کے نام لکھیں جائینگے ۔ گزشتہ روز گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہورمیں یوم آزادی کی تقریب میں گورنر پنجاب نے وائس چانسلر کے ساتھ پرچم کشائی کی۔ اس موقع پر اپنے خطاب میں گورنر نے مزیدکہا کہ میں پاکستانی عوام کی جانب سے کشمیری بھائیوں، ماؤں اوربیٹوں کو سلیوٹ پیش کرتا ہوں جو حق پر ڈٹے ہوئے ہیں۔ تمام پاکستانیوں اوراوورسیز پاکستانیوں کو کو یوم آزادی کی مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ کورونا پر ڈاکٹرز، نرسز کیساتھ وائس چانسلرز نے بھی زبردست کردار ادا کیا ہے ۔ افواج پاکستان، این ڈی ایم اے ،پولیس اور دیگر تمام اداروں کو کورونا پر قابوپانے میں کامیابی پر مبارکباد پیش کرتے ہیں جبکہ ملکی سر حدوں کی حفاظت کر نیوالی افواج پاکستان سمیت دیگر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔انہوں نے شجرکاری مہم کے تحت پود بھی ا لگایا اور یونیورسٹی میں میڈیکل سنٹر کا افتتاح بھی کیا۔ وال آف کورونا ہیروز کی تقر یب میں صوبائی وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان ،صوبائی وزیر اقلیتی امور اعجاز عالم ،اخوت کے چیئر مین ڈاکٹر امجد ثاقب ،آپٹما کے گوہر اعجاز ،سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو بابر حیات تارڑ ،پر نسپل سیکرٹری ٹو گور نر پنجاب ڈاکٹر راشد منصور ،میاں طلعت،کنول حبیب ، میاں سعید ڈیرے والا ،پولٹیکل سیکرٹری میاں کاشف اقبال ،میاں انس اسلم ،راجہ اسد اقبال اور رائو عامر سمیت دیگر بھی شر یک ہوئے ۔ بعدازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گور نر سرور نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے بہتر اقدامات اور عوام کے تعاون کی وجہ سے ہم پاکستان میں کورونا کو کنٹر ول کرنے میں کامیاب ہوئے ہیں جبکہ سکیورٹی فورسز ، دفاعی اداروں اورمحکمہ صحت سمیت مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے لوگوں کا بھی اس میں اہم کردار ہے جو فر نٹ لائن پر کام کرتے رہے ۔ یہ وال 2ماہ میں مکمل ہوجائیگی اور اس پر حکومت یا گور نر ہائوس کا ایک پیسہ بھی خرچ نہیں ہوگا ، تمام اخراجات مخیر حضرات بر داشت کر ینگے ۔ فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ کورونا بحران کے دوران گور نرسرور نے مخیر حضرات کیساتھ ملکر بے روزگار خاندانوں کو راشن کی فراہمی کیلئے جو کام کیا، تاریخ اس کو ہمیشہ یاد رکھے گی۔ وفاقی اور پنجاب حکومت بھی کورونا کیخلاف جنگ میں تمام وسائل کو استعمال کرتے ہوئے غر یبوں کیساتھ کھڑی رہیں۔