اسلام آباد (92 نیوزرپورٹ) وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے آر ایس ایس کے انتہا پسند نظرئیے اور بھارت میں مسلمانوں پر ڈھائے جانے والے مظالم کو بے نقاب کیا،اپنے ٹویٹ میں شبلی فراز نے کہامنی لانڈرنگ کے ذریعے بیرون ملک بھیجے گئے چوری کے پیسے کی واپسی کیلئے فریم ورک کی تجویز ان کے کرپشن کے خلاف پختہ عزم کاواضح اظہارہے ، وزیراعظم نے کورونا وباء سمیت تمام اہم عالمی امور پرگفتگو کی،وزیراعظم عمران خان نے ایک بار پھر تاریخی خطاب کرکے پوری قوم کا سر فخر سے بلند کردیا، وزیراعظم عمران خان نے کشمیریوں کا مقدمہ دنیا کے سامنے ڈٹ کر پیش کیا، مسئلہ کشمیر حل کئے بغیر خطے میں امن کا قیام ایک خواب رہے گا، انہوں نے اقوام عالم کوباورکرایا کہ کشمیریوں کے حق خود ارادیت کو پامال کیا جا رہا ہے ۔