اسلام آباد (سپیشل رپورٹر،مانیٹرنگ ڈیسک ) وزیر اعظم عمران خان کا اٹلی کے وزیر اعظم سے ٹیلیفونک رابطہ ہوا جس میں کورونا وائرس کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا،وزیر اعظم نے اٹلی میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس کیا۔وزیر اعظم نے بھارتی فوج کی مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سے آگاہ کیا اور کہا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں ڈبل لاک ڈائون کررہا ہے ،عمران خان نے اٹلی کے وزیر اعظم کو دورہ پاکستان کی دعوت دی۔