لاہور(کرائم رپورٹر)تھانہ قلعہ گجر سنگھ کی نئی عمارت کا تعمیراتی کام مکمل ہوگیا ہے ۔ تھانہ قلعہ گجر سنگھ کی چار منزلہ عمارت چار کنال سے زائد رقبے پر تعمیر کی گئی ہے ۔ سٹیٹ آف دی آرٹ بلڈنگ مئی کے آخر تک پولیس کے حوالے کر دی جائے گی۔ سی سی پی او لاہور ذوالفقار حمید نے تھانہ قلعہ گجر سنگھ کی نو تعمیر شدہ عمارت کا دورہ کیا۔ ایس ایس پی ایڈمن کیپٹن (ر) لیاقت علی ملک، ایس پی سول لائنز اور محکمہ بلڈنگز کے افسران نے بریفنگ دی۔ سی سی پی او لاہور ذوالفقار حمید نے کہا کہ لاہور پولیس کے پرانے تھانوں کی جگہ مرحلہ وار نئی عمارتیں تعمیر کی جا رہی ہیں تھانہ قلعہ گجر سنگھ کی نئی عمارت پر 141 ملین روپے لاگت آئی ہے ۔