لاہور(کلچرل رپورٹر)معروف گلوکار عاطف اسلم کا رمضان المبارک کی مناسبت سے نبی آخری الزماں کو درود و سلام پیش کرتے کلام ’’سلام عاجزانہ‘‘نے یوٹیوب پر 33 لاکھ سے زائد ویوز حاصل کر لیے ہیں۔عاطف اسلم کے کلام نے محض 3 روز میں یہ سنگِ میل عبور کیا۔ اس کلام کو یوٹیوب پر پسند کرنے والوں کی تعداد بھی 4 لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے ۔عاطف اسلم کا ’سلامِ عاجزانہ‘ ریلیز ہوتے ہی مقبول کلام میں عاطف اسلم کے ہمراہ علی پرویز، نعمان جاوید، علی پرویز مہدی، احسان پرویز مہدی اور کمیل جعفری نے اپنی آواز کا جادو جگایا ہے ۔5 منٹ اور 8 سیکنڈ کی ویڈیو میں تمام گلوکاروں کو درود و سلام پڑھتے دکھایا گیا ہے ۔