ممبئی ( نیٹ نیوز) بھارتی اداکارہ عالیہ بھٹ بھی پاکستانی ریپر محمد شاہ کی خود پر بنائی جانے والی ویڈیو دیکھنے کے بعد ان کی تعریف کیے بنا نا رہ سکیں۔ریپر محمد شاہ کی جانب سے عالیہ کے عنوان پر بنائی گئی ایک دلچسپ ویڈیو انسٹاگرام پر شیئر کی گئی ہے ، ویڈیو میں محمد شاہ نے عالیہ کی فلموں کے مختلف حصے بھی شامل کیے ۔ ویڈیو میں ریپر بھارتی اداکارہ کو قریب آنے لیکن وبا کے باعث زیادہ قریب نا آنے کا کہہ رہے ہیں جس پر مداحوں نے بھی خوشی کا اظہار کیا ہے ۔ عالیہ نے محمد شاہ کی انسٹاگرام پوسٹ پر کمنٹ کرتے ہوئے لکھا بہت ہارڈ۔۔۔عالیہ کے جواب پر ریپر کی جانب سے بھی ان سے محبت کا اظہار کیا گیا۔ خیال رہے کہ محمد شاہ اس سے قبل اداکارہ ہانیہ عامر پر بھی 3 ویڈیوز بنا کر انہیں بھی اپنی جانب متوجہ کرنے میں کامیاب ہو چکے ہیں۔