لاہور(کلچرل رپورٹر)معروف اداکارہ عائزہ خان نے انسٹاگرام پر 6 ملین فالوورز کا سنگ میل عبور کرلیا ہے جس کے بعد انسٹاگرام پر ایمن خان اور ماہرہ خان کے بعد تیسری مقبول اداکارہ بن گئیں عائزہ خان کے انسٹاگرام پر 6 ملین یعنی 60 لاکھ فالوئرز ہوگئے ہیں۔عائزہ خان پاکستان میں سب زیادہ انسٹاگرام پر فالو کی جانے والی اداکاراؤں کی فہرست میں تیسرے نمبر پر اپنی جگہ بنانے میں کامیاب ہوگئی ہیں۔اِس ضمن میں عائزہ خان نے حال ہی میں انسٹاگرام پر ایک پوسٹ شیئر کی جس میں انہوں نے اپنی انسٹاگرام پروفائل کا سکرین شاٹ شیئر کیاعائزہ خان نے اپنی پوسٹ شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’انسٹاگرام پر 6 ملین فالوورز ہونا میرے لیے ایک خواب تھا۔‘