لاہور(عمران راج )عابدہ پروین اور نصیبو لال کے گیت ’’تو جھوم‘‘ کی موسیقی چوری شدہ نکلی جس کی دعویدار سامنے آگئی ہیں عمر کوٹ سندھ سے تعلق رکھنے والی فوک گلوکارہ نرملہ منگھانی نے نائنٹی ٹو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں میوزک پروڈیوسر ذوالفقار جبار خان سے گزشتہ چھ ماہ سے رابطے میں تھی ان کو میں نے اپنی میوزک دھن سنائی تھی جس کے ثبوت میرے موبائل فون پر موجود ہیں ۔نرملا نے کہا کہ شاعری تبدیل کرکے گانا بنا دیا گیا جو انصافی ہے ، میرے پاس بات چیت کے تمام ثبوت موجود ہیں، جلد قانونی کارروائی کروں گی۔