فیصل آباد (خصوصی رپورٹر) این اے 108 سے ہارنے والے لیگی رہنما عابد شیر علی نے ووٹوں کی دوبارہ گنتی کے لئے ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر کو درخواست دے دی ہے ۔ گنتی آج ہوگی۔ این اے 108 سے مسلم لیگ (ن) کی ٹکٹ پر الیکشن لڑنے والے عابد شیر علی کو پاکستان تحریک انصاف کے فرخ حبیب نے 1221 ووٹوں سے شکست دی ہے ۔ پانچ سال وزات کے مزے لینے والے مسلم لیگ (ن) کے چودھری عابد شیر علی نتائج لینے سے قبل عدالت میں پریشان دکھائی دیئے ۔پریشانی کے عالم میں کبھی منہ پر ہاتھ پھیرتے اور کبھی سرپر ۔