نیوجرسی (مانیٹرنگ ڈیسک)مسلم لیگ (ن) کے رہنماعابد شیر علی نے نیوجرسی میں وزیراعظم کی ہمشیرہ علیمہ خان کی جائیدادکا کھوج لگانے کا دعویٰ کردیا۔عابد شیرعلی نے نیوجرسی سے ویڈیوپیغام میں کہاہے کہ علیمہ خان نے زکوۃ کے پیسوں سے بیرون ملک پراپرٹی خریدی،علیمہ خان بتائیں کیاکپڑے سینے سے فلیٹ اورپراپرٹی خریدی جاسکتی ہے ؟علیمہ خان بے نامی دارہیں جبکہ فلیٹس کے اصل مالک عمران خان ہیں۔