فیصل آباد (آن لائن) فیصل آباد میں ن لیگ کے امیدوار عابد شیر علی نے پولنگ سٹیشن پر خاتون پریذائیڈنگ افسر سے شدید تکرار کے بعد پولنگ رکوا دی۔تفصیلات کے مطابق حلقہ این اے 108 کے ایک پولنگ سٹیشن میں 50 کے قریب خواتین ووٹ ڈالنے کیلئے موجود تھیں، اسی دوران عابد شیر علی کو شکایت ملی کہ پولنگ سٹیشن میں کچھ گڑ بڑ ہے جس پر انہوں نے وہاں پہنچ کر خاتون پریذائیڈنگ افسر سے اس معاملے پر بحث کی، یہ پولنگ سٹیشن خواتین کا تھا لیکن عابد شیر علی نے کسی کی ایک نہ سنی اور پولنگ سٹیشن کے اندر گھس گئے ۔ انہوں نے شکایت کی کہ یہاں موجود لسٹ میں ووٹرز کا نام درج نہیں، یہ دھاندلی ہے اس طرح انتخابات نہیں ہوتے ،عابد شیر علی کی پریذائیڈنگ افسر کے ساتھ شدید تکرار ہوئی اور اس دوران پولنگ رکی رہی۔