لاہور (شوبزڈیسک)پاکستانی ا داکارہ عائزہ خان اپنے شوہر دانش تیمور کے ہمراہ حج کی سعادت حاصل کرنے کے لیے روانہ ہو گئیں۔عائزہ خان نے انسٹاگرام پر بتایا کہ وہ دانش تیمور کے ساتھ حج کی سعادت حاصل کرنے کے لیے روانہ ہو گئی ہیں، اﷲ تعالیٰ ہمارا حج قبول فرمائے ۔ان کا کہنا تھا کہ بحیثیت مسلمان ہماری سب سے بڑی خواہش پوری ہونے جا رہی ہے ۔