اسلام آباد( آن لائن)وزارت مذہبی امور کے ترجمان نے کہا ہے کہ حج 2020 کے عازمین حج کو رقوم کی واپسی کے سلسلے کا آغاز کردیا گیا ہے ، حج واجبات کی واپسی ملک بھر کے نامزد بینکوں سے جاری ہے ۔ سعودی عرب کی جانب سے حتمی اعلان کیا گیا تھا کہ رواں سال محدود پیمانے پر صرف مقامی افراد کو حج کی اجازت ہوگی جس کے بعد تمام رجسٹرڈ حج امیدواروں کو رقوم واپس کی جارہی ہیں۔ترجمان کا کہنا ہے کہ تمام درخواست گزاروں کو بذریعہ ایس ایم ایس اطلاع دی جارہی ہے ، واجبات کی نقد واپسی کیلئے درخواست گزار کا بینک آنا ضروری ہے ۔