لاہور (سپورٹس رپورٹر) عاشق حسین قریشی ٹی ٹونٹی کرکٹ کپ کے میچ میں انکم ٹیکس سینئرز نے سپارکو پینٹس کو 43 رنز جبکہ چوہدری سپورٹس نے نشاط ایگلٹس کو 27 رنز سے ہرادیا۔ پہلے میچ میں انکم ٹیکس سینئرز نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 6 کھلاڑیوں کے نقصان پر 210 رنز بنائے ۔ جواب میں سپارکو پینٹس 9 کھلاڑیوں کے نقصان پر 167 رنز بناسکی۔ دوسرے میچ میں چوہدری سپورٹس نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 9کھلاڑیوں کے نقصان پر 170 رنز بنائے ۔جواب میں نشاط ایگلٹس 29.5 اوورز میں تمام کھلاڑیوں کے نقصان 143 رنز بناسکی۔ میچ کے اختتام پر جاوید حفیظ کو مین آف دی میچ کا انعام دیا گیا۔