لاہور(کلچرل رپورٹر) معروف اداکارہ عائشہ عمر نے فحاشی اور عریانی سے توبہ کرتے ہوئے سوشل میڈیا سے اپنی تمام غیر اخلاقی تصاویر ہٹانے کا اعلان کیا ہے جس کے ساتھ انہوں نے مداحوں کی تنقید سے تنگ آکر اپنا انسٹاگرام اکاؤنٹ پرائیویٹ کرنے کا عندیہ بھی دیا ہے ۔عائشہ عمر کو اکثرقابل اعتراض لباس پہننے کی وجہ سے سوشل میڈیا پر تنقید کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔ گزشتہ دنوں انہوں نے اپنی بیرون ممالک چھٹیوں کی تصاویر انسٹاگرام پر شیئر کیں تو انہیں کافی تنقید برداشت کرنا پڑی جس کے باعث انہوں نے یہ فیصلہ کیا ۔عائشہ عمر نے ڈی جی اور میوزک کے نام سے اپنی انسٹاگرام سٹوری پر موجود تصاویر ڈیلیٹ کردیں اور اس کا ذمہ دار اس نفرت کو قرار دیا ہے جو پاکستانیوں کی جانب سے انہیں ملی ہے ۔ عائشہ عمر نے ایک پرائیویٹ انسٹاگرام اکائونٹ بنانے کا اعلان کیا اور کہا کہ آئندہ وہ اپنی اس قسم کی تصاویر اپنے دوستوں اور اہلخانہ کے ساتھ شیئر کرنے کے لئے اس پرائیویٹ اکائونٹ کا استعمال کیا کریں گی۔