لاہور(کلچرل رپورٹر) اجوکا تھیٹر نے نامور قانون دان اور ہیومن رائٹس ایکٹوسٹ عاصمہ جہانگیر (مرحومہ) کی گراں قدر خدمات کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے ایک فکر انگیز کھیل ’’سائرہ اور مائرہ‘‘ تیار کیا ہے جس کا پریمئیرشو 19 اکتوبر کی شام الحمرا ہال نمبر2مال روڈ لاہور میں منعقد کیا جائے گا۔ اجوکا تھیٹر کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر شاہد ندیم کے تحریر کردہ اس کھیل میں عاصمہ جہانگیر کے چند مشہور مقدمات اور سچے واقعات کا احاطہ کیا گیا ہے ۔ ڈائریکٹر شاہد ندیم کے مطابق ’’سائرہ اور مائرہ‘‘ مدیحہ گوہر کے تھیٹر گروپ اجوکا کی جانب سے عاصمہ جہانگیر کی زندگی اور جدوجہد کو خراج عقیدت پیش کیلئے بنایا گیا ہے جبکہ ساتھ ہی اس ڈرامے کوعاصمہ جہانگیر کانفرنس کیلئے خصوصی طور پر تحریر کیا گیا ہے ۔