لاہور(عمران راج) سالانہ ایوارڈ شو میں معروف اداکارہ ماہرہ خان، گلوکار عاصم اظہر، احدرضا میر،سارا شاہد،عائشہ عمر، سونیا حسین اور ریما خان سمیت دیگر شوبز ستارے ایوارڈ حاصل کرنے میں کامیاب، معروف گلوکار ابرار الحق نے شاندار پرفارمنس کامظاہرہ کیا جبکہ معروف اداکارہ ریما خان، ماہ نور بلوچ ، زیبا بختیار ، بشری انصاری ،علی ذیشان، ایمل خان نے خصوصی شرکت کی۔ تقریب کراچی کے ایکسپو سینٹر میں ہوئی۔ ایوارڈ تقریب کی میزبانی اداکارہ و ماڈل آمنہ شیخ اورعثمان مختار نے کی جبکہ عروہ حسین، سارا لورین، زارا نور عباس و دیگر اداکارائوں نے جلوے بکھیرے ۔تقریب میں گلوکار ابرار الحق سمیت دیگر اداکاروں و گلوکاروں نے بھی پرفارمنس کی اور مجموعی طور پر تقریب میں 21 کیٹیگریز میں ایوارڈز دیئے گئے ۔