ریاض(این این آئی)پاکستانی میوزیکل سٹار عاطف اسلم اور راحت فتح علی خان سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں اپنے فن کا جادو جگائیں گے ۔سعودی جنرل انٹرٹینمنٹ اتھارٹی کے چیئرمین اور ریاض سیزن کے سربراہ ڈاکٹر ترکی آل شیخ نے سماجی رابطہ کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ عاطف اسلم اور راحت فتح علی خان 25 اکتوبر کو ہمارے پاکستانی اور انڈین بھائیوں اور بہنوں کا ریاض میں انتظار کریں گے ۔ترکی آل شیخ کے اعلان کے بعد سوشل میڈیا پر سینکڑوں افراد نے اس ایونٹ کی تعریف کی۔