لاہور( کلچرل رپورٹر) معروف گلوکار عاطف اسلم اور گلوکارہ مومنہ مستحسن کی آواز میں نجی سٹوڈیو کی جانب سے ریلیز کیا گیا آڈیو گانا ’’سجن دس ناں‘‘ صرف چند گھنٹوں میں ہی مقبول ہوگیا۔ عاطف اسلم اور مومنہ مستحسن کی آواز میں نئے گانے کو آڈیو اسٹریمنگ ویب سائٹ سپاٹی فائی پر ریلیز کیا گیا ،اس کے علاوہ ایک اور آڈیو اسٹریمنگ ویب سائٹ ساؤنڈ کلاؤڈ پر عاطف اسلم نے اس گانے کو اپنی پروفائل پر بھی ریلیز کیا ہے جس کو اب تک 1 ہزار 5 سو سے زائد لوگ سن چکے ہیں۔دوسری جانب مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر بھی عاطف اسلم ٹاپ ٹرینڈز میں شامل ہیں۔ مداحوں کی جانب سے اس گانے کی بہت تعریف کی جارہی ہے ۔