کراچی(سٹاف رپورٹر،نیٹ نیوز) عالمی شہرت یافتہ گلوکار عاطف اسلم نے اپنے بیٹے کی تصویر شیئر کردی۔عاطف اسلم نے دوسال قبل سوشل میڈیا پر اپنے گھر بیٹے کی پیدائش کی خوشخبری شیئر کی تھی۔ لیکن اس کے بعد انہوں نے نہ تو بیٹے کی کوئی تصویر شیئر اور نہ ہی اپنے بچوں سے متعلق کوئی اور خبر شیئر کی۔تاہم گزشتہ روز عاطف اسلم نے اپنے بیٹے کی تصویر شیئر کی اور اس کے ساتھ لکھا ’’بے شک خدا بہترین خالق ہے ۔‘‘عاطف اسلم نے دو سال قبل اپنے بیٹے کی پیدائش کی خبر شیئر کی تھی جس کا مطلب ہے کہ ان کا بیٹا اب دو سال کا ہو چکا ہے ۔ عاطف اسلم اور سارہ بھروانا کا ایک بیٹا اور ہے جس کا نام احد عاطف اسلم ہے اور اس کی عمر سات سال ہے ۔علاوہ ازیں گلوکار نے تصویر کے کیپشن میں اپنے بیٹے کو پیار بھرے انداز میں مخاطب کرتے ہوئے لکھا 'میرا کوکا'۔سوشل میڈیا پر عاطف اسلم کے دوسرے بیٹے کی تصویر کو ان کے چاہنے والوں کی جانب سے خوب پسند کیا جا رہا ہے ۔