دبئی(نیٹ نیوز) عالمی شہرت یافتہ گلوکار عاطف اسلم کو اپنی بہترین گائیکی کے نتیجے میں ’دبئی سٹارایوارڈ‘ سے نوازا گیا۔دبئی میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا جہاں بہترین پرفارمنس والے فنکاروں کو دبئی سٹار ایوارڈ سے نوازا گیا، پاکستان سے جس فنکار کو یہ اعزازحاصل ہوا وہ گلوکار عاطف اسلم ہیں جنہیں ان کی گائیکی کی بدولت دبئی سٹارایوارڈ سے نوازا گیا۔پاکستان کے بہترین گلوکارکا ایوارڈ حاصل کرنے کے بعد عاطف اسلم نے کہا کہ دبئی وہ واحد شہر ہے جہاں میں سڑکوں پر چلتے ہوئے خود بہت محظوظ ہوتا ہوں، میں نے یہاں ڈیڑھ لاکھ لوگوں کے لیے بھی گایا، یہ ایک ایسی جگہ ہے جہاں ہم بڑی تعداد میں ہیں، مجھے یہ بات پسند ہے کہ میری موسیقی یہاں بہت سنی جاتی ہے ،یہ ایوارڈ بالکل ہالی ووڈ واک آف فیم کی طرح ہے ،ایوارڈ ملنے پرمجھے بے انتہا خوشی ہے ۔گلوکار نے انسٹاگرام پر ایک پوسٹ شیئر کی جس میں انہیں دبئی سٹار کے اعزاز سے نوازے جانے کی ویڈیو موجود تھی،اس ویڈیو میں عاطف اسلم نے کہا کہ مجھے بہت فخر ہے مجھے اپنا ستارا ملا، میں ان تمام لوگوں کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں جنہوں نے مجھے دنیا کے بہترین فنکار کے لیے نامزد کیا۔