کراچی ( صباح نیوز) قوم کی بیٹی ڈاکٹر عافیہ کے یوم پیدائش کے موقع پران کی جلد رہائی اور وطن واپسی کیلئے ملک بھر میں کیک ڈے تقریبات اور خصوصی دعائوں کا اہتمام کیا گیا،ڈاکٹر عافیہ کی رہائی اور وطن واپسی کیلئے ان کی والدہ عصمت صدیقی نے کئی مقامات پر کھانا کھلایا اور ضرورتمندوں میں راشن اور کپڑے تقسیم کئے ۔ اس سلسلے کی ایک تقریب ’’یوم تجدید عہد‘‘ آمنہ سیکنڈری سکول نیوکراچی میں منعقد کی گئی جس میں ڈاکٹر عافیہ کی ہمشیرہ اور عافیہ موومنٹ کی رہنما ڈاکٹر فوزیہ صدیقی و دیگر سماجی و سیاسی رہنمائوں نے شرکت کی ۔