لاہور (کلچرل رپورٹر) موسیقی کی دنیا کے عظیم گلوکار عالم لوہار کی 41ویں برسی آج منائی جائے گی ۔اس دن کی مناسبت سے ان کے صاحبزادے عارف لوہار کی جانب سے قرآن خوانی اور فاتحہ خوانی کی تقریب کا انعقاد کیا جائے گا۔عالم لوہار یکم مارچ 1928 کو گجرات کے ایک نواحی گائوں میں پیدا ہوئے اوراپنے مخصوص انداز اور آواز کی بدولت بہت جلد عوام میں مقبول ہوگئے۔