مکرمی !قائد اعظم محمد علی جناح کا دو قومی نظریہ ایک بار پھر سچ ثابت ہوا کہ مسلمان اورہندو دو الگ الگ قومیں ہیں۔بابری مسجد کی جگہ مندر بنانے کا بھارتی سپریم کورٹ کا فیصلہ دنیا کے لیے ایک کھلا پیغام ہے کہ بھارت سیکولر ملک نہیں بلکہ انتہا پسند ملک ہے جہاں پر اقلیتیں آزاد نہیں۔ انکو سیاسی، مذہبی اور معاشرتی کسی بھی طرح کی آزادی حاصل نہیں۔ مسلمان مماملک پر آفرین ہے جو آپس میں لڑرہے ہیں اور دشمنوں کے ساتھ بغل گیر ہورہے ہیں۔سعودی عرب میں سینماز، دبئی میں مندر بنائے جا رہے ہیںجبکہ بھارت میں مسلمانوں کے خلاف گھیرا تنگ کرکے ان سے انکی مذہبی آزادی چھینی جارہی ہے۔بھارت سوشل میڈیا پر ہر بھارتی چاہے وہ ہندوہو یا سکھ نوے فیصد لوگ پاکستان کے خلاف اب بھی زہرہی اگل رہے ہیں ۔ آئے روز ٹاک شوز اور دیگر پروگرامات میں ہندو فوجی افسران اور ہندو لیڈر مسلمانوں کے خلاف زہر اگلتے ہیں جو اس بات کی دلیل ہیں کہ بھارت صرف ہندئوں اور گائے ماتا کا ہے اور انکو مسلمانوں سے سخت نفر ت ہے۔مگر ہمارے شوبز اسٹارز،دانشور اور سیکولر طبقہ صر ف اپنے فائدے کے لیے دوستی اور تجارت کی باتیں کرتے ہیں جبکہ وہ دوقومی نظریہ اور مسلمانوں کی قربانیوں کو بھول چکے ہیں۔کشمیر میں مسلمانوں کو مذہبی و سیاسی آزادی نہیں ہم کس دل سے بھارت کی منافقانہ دوستی کو تسلیم کرلیں جو ہمارے کشمیری بھائیوں کا قاتل ہے۔اس وقت عالم کفر متحد اور امت مسلمہ آپس میں بٹی ہوئی ہے یہی وجہ ہے کہ مسلمان پوری دنیا میں ذلیل و خوار اور ظلم و زیادتی کاشکار ہیں۔ (عمرفاروق ملتان روڈ لاہو)