اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی) اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفیکیشن کے مطابق حکومت نے محمد عالمگیر چودھری چیف ایگزیکٹو آفیسر نیشنل پروڈکٹیویٹی آرگنائزیشن تعینات کر دیا ہے ۔محمد عالمگیر چودھری کی تقرری ایم پی ون سکیل میں کی گئی،گریڈ 20 کے محمد آصف بلال لودھی کوڈیپوٹیشن پر سیکرٹری واپڈا لاہور تعینات کیا گیا ہے ۔ایڈمنسٹریٹو سروس کے محمد آصف بلال لودھی اسٹیبلشمنٹ ڈویژن میں تقرری کے منتظر تھے ۔حکومت نے اسد اللّہ فیض گریڈ 20 کے افسر کو جوائنٹ سیکرٹری نیشنل ہیلتھ سروسز تعینات کر دیا ہے ۔ا یڈمنسٹریٹو سروس کے اسد اللہ فیض او ایس ڈی اسٹیبلشمنٹ ڈویژن تھے -حکومت نے اس ایس پی ڈاکٹر محمد خرم کی خدمات نیشنل پولیس اکیڈمی کے سپرد کر دی ہیں ۔ڈاکٹر محمد خرم خیبر پختونخوا میں تعینات تھے ۔حکومت نے گریڈ 20 کے افسر علی بہادر قاضی کی خدمات سندھ سے پنجاب حکومت کے حوالے کر دی ہیں۔