پشاور(آن لائن)عالمی امدادی اداروں نے سال 2017-18کے دوران پاکستان میں صحت کے شعبوں میں پروگراموں اورمنصوبوں کے لئے 19کروڑ 91لاکھ 7ہزار ڈالر کی مالی معاونت فراہم کی ہیں ۔مالی معاونت گلوبل فنڈ ، عالمی ادارہ صحت ، یو ایس ایڈ ، یو این ایڈ ، یو این ایف پی اے سمیت دیگرڈونر تنظیموں کی جانب سے فراہم کی گئی ہے ۔سرکاری دستاویزات کے مطابق گلوبل فنڈ نے جنوری 2017سے دسمبر 2017تک ایچ آئی وی ، ایڈز ، ٹی بی ، ملیریا کی روک تھام کے لئے 9کروڑ 91لاکھ 91ہزار ڈالر(باقی صفحہ5نمبر43) امداد فراہم کی ہے مذکورہ ڈونر نے جو ن 2017سے جون 2018کے دوران ملک میں ہیلتھ نظام کو مزیدبہتر بنانے کے لئے تین لاکھ 47ہزار ڈالرفراہم کئے ہیں۔ اس دوران ملٹی ڈونر ٹرسٹ فنڈ نے جولائی 2017سے جولائی 2018تک کے لئے 78لاکھ77ہزارڈالر امداد فراہم کیاہے اس طرح عالمی ادارہ صحت نے 71لاکھ ڈالر ، یو ایس ایڈ نے 14لاکھ 78ہزارڈالر ،یو این ایف پی اے نے 1لاکھ 64ہزار ڈالر ، یو این اینڈ نے 10لاکھ ڈالر جبکہ کے ایف ڈبلیو نے 38لاکھ 10ہزار ڈالر امداد دی ہیں جبکہ ایمر جنسی پلان برائے انسدادپولیو کے فیز ٹو کے لئے جنوری 2017سے دسمبر 2017کے دوران سات کروڑ 81لاکھ چودہ ہزارڈالر فراہم کئے گئے ہیں ۔