نیویارک (92 نیوزرپورٹ)اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے کہاہے کہ عالمی برادری کامقبوضہ کشمیرکے متعلق رویہ تبدیل ہوگیا۔ بھارت نے سکیورٹی کونسل اجلاس رکوانے کیلئے بھرپورکوشش کی۔سکیورٹی کونسل نے دبائوکے باوجوداجلاس بلایا۔سلامتی کونسل کااجلاس ہوناپاکستان کی بڑی کامیابی ہے ،اجلاس کے بعداقوام متحدہ نے بھی پریس ریلیزجاری کی۔شملہ اوردیگردوطرفہ معاہدے ابھی ختم نہیں ہوئے ۔پاکستان نے مسئلہ کشمیرکوعالمی سطح پراٹھایا۔ جب بھی مجھے موقع ملامیں نے مسئلہ کشمیر کومختلف فورم پراٹھایاہے ،تمام سفارتخانوں میں کشمیرڈیسک کے قیام کافیصلہ اہم اقدام ہے ۔سلامتی کونسل کااجلاس چین اورہماری درخواست پربلایاگیا۔بھارت کشمیرکواندرونی معاملہ قرار دیتا رہاہے لیکن اب یہ بین الاقوامی ہوگیا۔5اگست کے بعدبھارتی بربریت دنیاکے سامنے آگئی۔اقوام متحدہ نے مسئلہ کشمیرکی صورتحال پرتشویش کااظہارکیا۔عالمی میڈیانے مقبوضہ کشمیرپربھارت کوشدیدتنقیدکانشانہ بنایا۔اوآئی سی نے بارہا مقبوضہ کشمیرکی صورتحال پرتوجہ دینے کاکہا۔