مکرمی ! بھارتی وزیراعظم نریندر مودی سرکار کی مسلم کش پالیسوں ٗ ناکام حکمت عملی ٗ خودساختہ بیانیے سے بھارت تباہی کے دہانے آ کھڑا ہوا۔ فسطائی قیادت کے باعث بھارت خطرناک ترین ملک قرار دیا گیا ٗ اب ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی 17 ایشیائی ممالک کی سروے رپورٹ میں بھارت کو ایشیاء کا کرپٹ ترین ملک قرار دیا گیا ہے۔ بھارت میں رشوت ستانی کی شرح 39 فیصد ہے جب کہ 46 فیصد بھارتی عوامی خدمات کے لیے ذاتی تعلقات استعمال کرتے ہیں۔رپورٹ کے مطابق یہ شرح ایشیا کے دیگر ممالک کے مقابلے میں بہت زیادہ ہے۔ جنوری میں ورلڈ اکنامک فورم کے لیے جاری اپنی رپورٹ میں ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل نے ’کرپشن پرسیپشن انڈیکس‘ کے حوالے سے 180 ملکوں میں بھارت کو 80 واں نمبر دیا تھا۔بین الاقوامی ادارے اسپیکٹیٹر انڈیکس نے بھارت کو دُنیا بھر میں رہنے کیلئے 5واں بدترین خطرناک ملک قرار دیا گیا تھا ٗ عالمی ادارے اسپیکٹیٹر انڈیکس نے 2019ء کیلئے دُنیا بھر کے 20 خطرناک ممالک کی فہرست جاری کی تھی ۔مودی سرکار کی انسانیت سوز پالیساں نہ صرف مسلمانوں بلکہ خود بھارت کے لیے بھی خطرناک ثابت ہو رہی ہیں۔ عالمی برادری بھارت میں مسلمانوں کی نسل کشی کا نوٹس لے۔ (عابد ضمیر ہاشمی‘ آزاد کشمیر)