لاہور(نمائندہ خصوصی سے )عالمی سیرت النبی ﷺ کانفرنس 10ربیع الاول /19نومبر سوموار 9بجے صبح الحمراء ہال نمبرI لاہور میں ہوگی، اس کے ساتھ سیرت طیبہ ، اسلامیات و پاکستانیات پر مبنی نمائش کتب اور مقابلہ کتب ونعت کے انعام یافتگان کو اعزازات بھی عطا کئے جائیں گے ۔سیکرٹری اوقاف ذوالفقار احمد گھمن اور ڈائریکٹر جنرل اوقاف ڈاکٹر طاہر رضا بخاری نے بتایا کہ محکمہ اوقاف کی طرف سے منعقدہ عالمی سیرت النبی ﷺ کانفرنس میں پاکستان سمیت بیرون ممالک سے ممتاز اسلامی سکالرز سیرت طیبہ ﷺ اور اسوۂ حسنہ پر اپنے اپنے مقالات اور خطبات پیش کریں گے ۔