مکرمی!دنیا کو فتح کرنے کے خواب دیکھنے والی عالمی طاقتیں ہمیشہ سے کھربوں ڈالر نت نئے اور جدید ٹیکنالوجی سے مزین ہتھیاروں کی تیاری میں صرف کرتی رہی ہیں۔ لیکن دنیا سے بھوک افلاس، غربت کے خاتمے اور صحت و تندرستی کی طرف بالکل بھی توجہ نہیں دی گئی جس کا ثبوت موجودہ حالات میں کرونا وبا کے سامنے پوری دنیا بے بس دکھائی دیتا ہے۔ ایسے حالات میں پوری دنیا، خاص کر عالمی طاقتیں سر جوڑ کر بیٹھیں اور کم از کم ایک سال تک کسی بھی قسم کے اسلحے کی تیاری روک دی جائے۔ موجودہ صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے تمام بجٹ صرف اور صرف بھوک افلاس دور کرنے اور صحت و تندرستی کے لئے مختص کیا جائے۔ بھائی چارے کو فروغ دیا جائے اور دنیا میں جہاں جہاں ظلم ہو رہا ہے اس کے تدارک کیلئے مل کر کوششیں کی جائیں۔ (محمد عباس، والٹن روڈ لاہور)