بیروت (این این آئی) بیروت میں گز شتہ روز عرب اقتصادی کانفرنس کا افتتاحی اجلاس ہوا ۔لبنان کے صدر میشال عون نے خطاب کرتے ہو ئے عالمی طاقتوں پر زور دیا ہے کہ شامی مہاجرین کی وطن واپسی کیلئے ہر ممکن کوششیں کریں۔ لبنان شام میں جاری بحران کا کوئی سیاسی حل برآمد نہ ہونے کے باوجود مہاجرین کی محفوظ واپسی کیلئے اقدام تجویز پیش کرے گا ۔ انہوں نے کہا کہ میں تعمیرِ نو اقدام کی تجویز پیش کرتا ہو ں۔اس کے تحت ایک عرب بینک قائم کیا جائے جو متاثرہ افراد کی مدد کرے ۔ لبنان کو جنگوں اور دہشت گردی کی بھاری قیمت چکانا پڑی ہے ۔