کراچی (کامرس رپورٹر) عالمی صرافہ مارکیٹ میں ہفتہ کو فی اونس سونا6ڈالر مہنگا ہو کر1490ڈالر ہو گیا جس کے بعد ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک تولہ سونے کی قیمت 200روپے کے اضافے سے 86ہزار800روپے اور دس گرام سونے کی قیمت189روپے کے اضافے سے 74ہزار417روپے ہو گی۔آل پاکستان سپریم کونسل جیولرز ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق گذشتہ ایک ہفتے کے دوران عالمی صرافہ مارکیٹ میں فی اونس سونا8ڈالر سستا ہو گیا جس کے بعد اسی مدت میں ایک تو لہ سونے کی قیمت میں400روپے اور دس گرام سونے کی قیمت میں343روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی۔