اسلام آباد (وقائع نگار) عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت 18سال کی کم ترین سطح پر آ گئی۔تیل 23ڈالر فی بیرل فروخت ہونے لگا۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ خام تیل کی قیمت میں کمی سے پاکستان کے تجارتی خسارے میں کمی واقع ہو گی۔ تیل کی قیمت میں کمی سے ملک میں مہنگائی کم ہو نی چا ہئے اور حکومت کو چا ہئے کہ پٹرول کی قیمتوں میں مزید کمی کرے ، ایک بیرل میں 159 لٹر ہوتے ہیں۔ اگر پاکستانی حکومت 20 ڈالر فی بیرل کے حساب سے خام تیل کی خریداری کرے تو ٹیکسز اور دیگر اخراجات شامل کر کے پاکستان میں پٹرول کی فی لٹر قیمت 50 سے 60 روپے کی سطح پر آ سکتی ہے ۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ آنے والے دنوں میں تیل کی قیمتیں مزید گریں گی۔ ماہرین کے مطابق عین ممکن ہے کہ خام تیل کی فی بیرل قیمت 10ڈالر ہو جائے ۔