لاہور(سپورٹس رپورٹر )پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی کپتان بسمہ معروف کا کہنا ہے کہ ورلڈکپ کیلئے جونیئر اور سینئرز پر مشتمل متوازن سکواڈ منتخب کیا گیا ہے ۔قذافی سٹیڈیم میں چیف سلیکٹر عروج ممتاز کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس میں قومی ویمن ٹیم کی کپتان کا کہنا تھا کہ تجربے کا کوئی نعم البدل نہیں، بلاشبہ ثنا میر تجربہ کار پلیئرز ہیں، تاہم منتخب سکواڈ میں بھی ٹیلنٹ کی کمی نہیں، جونیئر اور سینئر کھلاڑیوں پر مشتمل ٹیم ورلڈ کپ کے دوران بہترین کارکردگی دکھانے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔ایک سوال پر بسمعہ معروف نے کہا کہ گزشتہ 2 برسوں میں پاکستانی ٹیم کی کارکردگی میں نمایاں بہتری آئی ہیں۔