لاہور(کلچرل رپورٹر)معروف اداکارہ ہانیہ عامر کو سوشل میڈیا پر تنقید کا سامنا صارفین کا کہنا ہے وہ عالیہ بھٹ بننے کی کوشش کر رہی ہیں ہانیہ عامر نے نئی فلم ’’پردے میں رہنے دو‘‘ کے گانے پیلا رنگ کی تشہیر کی ۔گانے کی پروموشن کے لیے ہانیہ عامر نے کریم رنگ کی شلوار قمیص کا انتخاب کیا اور بالوں کا جوڑا بنائے ، سفید پھول لگائے کراچی کی سڑکوں مال میں خوب ہلا گلا کرتی نظر آئیں۔سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ہانیہ عامر کے کریم رنگ کے لباس، کمر تک گہرا گلا اور بالوں میں پھول لگانے کو بھارتی اداکارہ عالیہ بھٹ کی نقل کی کوشش قرار دے دیا ہے ۔