ٹوکیو( نیٹ نیوز) مس شرلاک سے عالمی شہرت حاصل کرنے والی جاپان کی معروف اداکارہ یوکو ٹیکوچی اپنے گھر میں مردہ حالت میں پائی گئی ہیں۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق جاپان کی عالمی شہرت یافتہ اداکارہ نے مبینہ طور پر خودکشی کرلی ہے ۔ اداکارہ کے شوہر رات گئے گھر پہنچے تو یوکو ٹیکوچی کو مردہ حالت میں پایا۔40 سالہ اداکارہ یوکو ٹیکوچی کے شوہر کا تعلق بھی شوبز انڈسٹری سے ہے اور وہ دو بچوں کی ماں ہیں۔ پولیس نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ اداکارہ نے خودکشی کی ہے تاہم حتمی طور پر فرانزک لیب اور پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے کے بعد ہی کہا جاسکتا ہے ۔ ادھر جاپان حکومت نے خودکشی کے بڑھتے ہوئے رجحان کا نوٹس لیتے ہوئے ڈپریشن میں مبتلا افراد کی مدد کا اعلان کیا ہے ۔