لاہور،اسلام آباد (کرائم رپورٹر،وقائع نگار خصوصی) حکومت نے سیکرٹری سمندر پار پاکستانیز پرویز امجد جونیجو کو ہٹاتے ہوئے گریڈ 22 کے افسر عامر حسن کو سیکرٹری تعینات کر دیا ۔ نوٹیفکیشن کے مطابق حکومت نے سیکرٹری سمندر پار پاکستانیز پرویز امجد جونیجو کو اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت کی ۔عامر حسن اس سے قبل اسٹیبلشمنٹ ڈویژن میں او ایس ڈی تھے ۔ادھر آئی جی پنجاب نے تقرری کے منتظر فراز احمد کو ایس پی انویسٹی گیشن رحیم یار خان کی خالی اسامی پر تعینات کرنے کے احکامات جاری کیے ہیں۔