اسلام آباد (وقائع نگار) پارلیمنٹ ہاؤس کی سکیورٹی پر تعینات عملے نے پی ٹی آئی کے چیف وہپ عامر ڈوگر کے عملے کو ایوان میں داخلے سے روک دیا۔ پی ٹی آئی کے چیف وہپ عامر ڈوگر وزیراعظم عمران خان کی جانب سے قومی اسمبلی سے اعتماد کا ووٹ لینے کے لئے بلائے گئے اجلاس میں شرکت کے لئے پہنچے ۔ عامر ڈوگر کے عملے نے ’نوٹ کو عزت دو‘ کے نعرے کے پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جس پر پارلیمنٹ ہاؤس کے سکیورٹی عملے نے کارڈز پکڑے ہوئے لوگوں کو ایوان میں داخلے سے روک دیا۔