لاہور(سپورٹس ڈیسک) وزیر اعظم عمران خان نے قومی ٹیم کے فاسٹ باؤ لر محمد عامر کو اپنی باؤلنگ فارم واپس لانے کا راز بتا دیا،نصیحت کی کہ اپنی فٹنس بہتر بناؤ وکٹیں ملنا شروع ہوجائیں گی۔ملاقات میں1992ئکے ورلڈ کپ کے فاتح کپتان نے فاسٹ باؤلر محمد عامر سے ان کی باؤلنگ فار م کے بارے میں معلومات لیں جب کہ ان کی فٹنس کے بارے بھی استفسار کیا،وزیر اعظم عمران خان نے 27سالہ محمد عامر کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہاپنی فٹنس مزید بہتر کرنے کی کوشش کرو تمہیں خود بخود وکٹیں ملنا شروع ہوجائیں گی۔ محمد عامر اپنی خراب باؤلنگ فارم کے باعث ورلڈ کپ سکواڈ میں جگہ بنانے میں ناکام رہے ہیں۔