لاہور (سپورٹس ڈیسک) محمد عامر کی اپنے دوست کی شادی پر ڈانس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے ۔ سوشل میڈیا پر آنے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ فاسٹ باولر محمد عامر اپنی اہلیہ کے ساتھ اپنے دوست کی شادی پر ڈانس کر رہے ہیں۔سوشل میڈیا صارفین نے محمد عامر کی ڈانس کی ویڈیو کو شیئرکرتے ہوئے لکھا ہے کہ بلے بازوں کو تگنی کا ناچ نچانے والا خود بھی اچھا ڈانس کرتا ہے ۔ محمد عامر کے ساتھ ان کی اہلیہ بھی موجود تھیں اور وہ بھی ان کے ساتھ ڈانس سے لطف اندوز ہو رہی تھیں جبکہ وہاں موجود ان کے دوست احباب بھی فاسٹ باولر کو داد دے رہے تھے ۔ سوشل میڈیا پر ان کی ڈانس کی ویڈیو وائرل ہو رہی ہے اور اسے بہت زیادہ شیئر کیا جا رہا ہے ۔