لندن (سپورٹس ڈیسک)قومی ٹیم کے فاسٹ بولر محمد عامر کا کہنا ہے کہ فارم اور فٹنس پر کام کرنے سے ردھم واپس آگیا اب بائولنگ میں اضافے کے لیے پر امید ہوں۔محمد عامر کا کہنا ہے کہ گزشتہ 3،2 سال سے مسلسل کھیل رہا تھا، قدرے تھکاٹ کا بھی شکار رہا، فارم اور فٹنس پر کام کرنے سے ردھم واپس آگیا، ورلڈکپ میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر خوش ہوں۔ ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ وکٹیں مل رہی ہوں تو سپیڈ میں بہتری لانے کیلئے بھی حوصلہ بڑھتا ہے ، ہر فاسٹ بولر کی کوشش ہوتی ہے کہ90کی رفتار سے بولنگ کروائے ، فٹنس کافی بہتر ہے ، اپنی سپیڈ میں مزید بہتری لائوں گا۔